کینیڈین وزیر اعظم کی اتحادی جماعت نے حکومت سے راہیں جدا کر لیں

ہم نیوز  |  Sep 05, 2024

ٹورنٹو: کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی اتحادی جماعت نیو ڈیمو کریٹک پارٹی نے حکومت سے راہیں جدا کرلیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نیو ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما جگمیت سنگھ نے حکومت پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا۔

جگمیت سنگھ نے کہا کہ کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو مقابلہ کرنے کی اہلیت نہیں رکھتے اس لیے انہیں حکومت میں رہنے کا کوئی حق نہیں۔ سال 2025 میں آنے والے انتخابات سے قبل ہونے والے پولز سے ظاہر ہو رہا ہے کہ کنزرویٹیوز باآسانی انتخابات جیت جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ لبرلز لوگوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے بہت کمزور ہوچکے ہیں۔ کیونکہ وہ بہت ہی خودغرض اور کارپوریٹس کے مفادات کے امین بن گئے ہیں۔ وہ کوئی تبدیلی نہیں لا سکتے نہ ہی امیدوں کو بحال کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی ریاست جارجیا میں اسکول میں فائرنگ، 4 افراد ہلاک، 9 افراد زخمی

جگمیت سنگھ نے کہا کہ ہم نے 2022 میں جسٹن ٹروڈو کی حمایت اس شرط پر کی تھی۔ کہ وہ سماجی بہبود کے کاموں پر اخراجات میں اضافہ کریں گے۔ تاہم پولز سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ ووٹرز کا اعتماد کھو چکے ہیں۔

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنے ردعمل میں کہا کہ حکومت کو کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More