شیخ محمد بن زید النہیان کا بڑا اعلان

سچ ٹی وی  |  Sep 04, 2024

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے حکم جاری کرتے ہوئے اُن بنگلہ دیشی شہریوں کو معافی دیدی ہے جنہیں جولائی میں ایک احتجاج کے دوران گرفتار کرکے سزا سنائی گئی تھی۔

عرب میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے بنگلہ دیشی شہریوں کے لیے معافی کا حکم جاری کردیا ہے جو گذشتہ ماہ کے مظاہروں اور ہنگاموں میں ملوث تھے۔

اس فیصلے میں سزا یافتہ افراد کی سزاؤں کو منسوخ کرنا اور ان کی ملک بدری کے لیے انتظام کرنا شامل ہے۔

امارات کے اٹارنی جنرل نے سزاؤں پر عمل درآمد روکنے اور ملک بدری کا طریقہ کار شروع کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

امارات کے اٹارنی جنرل نے امارات کے تمام رہائشیوں سے ملک کے قوانین کا احترام کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ رائے کے اظہار کا حق ریاست اور اس کے قانونی فریم ورک کے ذریعے محفوظ ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More