تم مجرم ہو۔۔اسرائیلی عوام کی نیتن یاہو کے خلاف شدید احتجاج

سچ ٹی وی  |  Sep 04, 2024

غزہ سے اسرائیلی مغویوں کی لاشیں ملنے کے بعد اسرائیل میں نیتن یاہو حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم کے خلاف مظاہرے، مغربی القدس، تل ابیب، ہائفہ اور نیتن یاہو کی ذاتی رہائش گاہ کے علاقے کیسریا جیسے، متعدد مقامات پر کئے جارہے ہیں، جس میں مظاہرین کی بہت بڑی تعداد شریک ہے۔

ہزاروں اسرائیلی، غزّہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے، سمجھوتے سے گریز کے باعث اسرائیلی وزیر اعظم کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔

احتجاجی مظاہرین کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی مغویوں کی موت کا ذمہ دار نیتن یاہو ہے، مظاہرین کی جانب سے ’گھر واپس لاؤ‘۔۔۔ فوراً ابھی، اصل کرتا دھرتا تم ہو۔۔۔ تم مجرم ہو۔۔ جیسے نعروں کے ساتھ اسرائیلی قیدیوں کی فی الفور واپسی کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

مظاہرین نے بعض مقامات پر راستے بند کر دیئے اور آگ لگا کر احتجاج کیا۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے اسرائیلی پولیس نے طاقت کا استعمال کیا اور 6 مظاہرین کو حراست میں لے لیا ہے۔

غزہ میں ہلاک ہونے والے 6اسرائیلی قیدیوں کی ہلاکت سے متعلق حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی قیدی، امریکی اسلحے کے ساتھ اور فلسطینی عوام کو قتل کرنے کے لئے کی گئی بمباری میں مارے گئے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More