ایک شخص جس کی لاش 1977 میں امریکی غار میں منجمدحالت میں ملی تھی، اب تقریباً پانچ دہائیوں بعد حکام نے اس کی شناخت کر لی ہے۔
برکس کاؤنٹی کورونر آفس کا کہنا ہے کہ یہ شخص نکولس پال گرب ہیں جن کی موت کے وقت عمر 27 سال تھی اور وہ ریاست پنسلوانیا میں فورٹ واشنگٹن کے رہائشی تھے۔
حکام کے مطابق انھوں نے اس شخص کی انگلیوں کے نشانات کو ٹریک کر کے میچ کیا۔
گرب کو ان کے خاندان والے ’نکی‘ کے نام سے جانتے تھے۔ انھوں نے پنسلوانیا نیشنل گارڈ میں خدمات انجام دیں۔
ان کی لاش البانی شہر میں پنیکل کے قریب ایک غار میں منجمد حالت میں ملی تھی۔ یہ علاقہ فلاڈیلفیا کے شمال مغرب میں 75 میل کی دوری پر واقع ہے اور ہائیکنگ کے لیے مشہور ہے۔
پوسٹ مارٹم سے معلوم ہوا تھا کہ موت منشیات کی زیادہ مقدار لینے سے ہوئی ہے۔ پولیس نے ان کی ہلاکت کے حوالے سے کسی اور امکان کو رد کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیےبرطانوی خاتون جن کی لاش کی شناخت قتل کے 31 سال بعد ایک ٹیٹو کی مدد سے ممکن ہوئیدو سال تک ساتھی کی لاش فریزر میں چھپا کر رکھنے والا شخص ضمانت پر رہاہمالیہ کا ’ڈیتھ زون‘: کوہ پیما کی لاش جسے 12 سال بعد پہاڑ کی چوٹی سے واپس لایا گیافلیٹ سے خاتون کی ڈھائی سال پرانی لاش برآمد: ’میں فون کر کے کہتی رہی کہ فلیٹ سے مردے کی بو آ رہی ہے‘لاش کی شناخت کیسے کی گئی؟
ابتدائی طور پر ان کے جسم سے دانتوں کا ریکارڈ اور انگلیوں کے نشانات لیے گئے لیکن کوئی میچ نہیں ملا۔
برکس کاؤنٹی کورونر کے دفتر کا کہنا ہے کہ پال گرب کا میچ بالآخر تقریباً نصف صدی بعد اگست میں اس وقت ملا جب پنسلوانیا پولیس کے ایک تفتیشی افسر نے گرب کے فنگر پرنٹس کا سراغ لگایا۔
Getty Imagesفائل فوٹو
اس کے بعد اس ڈیٹا کو گمشدہ افراد کے قومی ڈیٹا بیس میں بھیجا گیا جہاں سے ایف بی آئی نے ایک گھنٹے کے اندر گرب کی شناخت معلوم کر لی۔
کورونر کے دفتر کا کہنا ہے کہ یہ دریافت ظاہر کرتی ہے کہ حکام لاوارث لاشوں کی شناخت کے لیے کتنی سنجیدہ کوششیں کر رہے ہیں۔
انھوں نے مزید بتایا کہ پنیکل سے ملنے والی لاش کو پچھلے 15 سال میں لاپتہ ہونے والے تقریباً 10 افراد کے ساتھ میچ کرنے کی کوششیں کی گئی جو ناکام ہوئیں اور سنہ 2019 میںڈی این اے حاصل کرنے کے لیے کی گئی کوششیں بھی ناکام رہیں۔
انھوں نے بتایا کہ جس وقت گرب کی شناخت کا پتا چلا اس وقت اہلکار ان کی باقیات کو دوبارہ دفن کرنے پر غور کر رہے تھے۔
کورونر کے دفتر کا کہنا ہے کہ گرب کی شناخت کے لیے کی جانے والی کوششوں پر ان کا خاندان بہت مشکور ہے۔
’سونے کے دل‘ والی حنوط شدہ لاش جسے 2300 سال قبل ایک تابوت میں دفن کیا گيا تھاہمالیہ کا ’ڈیتھ زون‘: کوہ پیما کی لاش جسے 12 سال بعد پہاڑ کی چوٹی سے واپس لایا گیافلیٹ سے خاتون کی ڈھائی سال پرانی لاش برآمد: ’میں فون کر کے کہتی رہی کہ فلیٹ سے مردے کی بو آ رہی ہے‘دو سال تک ساتھی کی لاش فریزر میں چھپا کر رکھنے والا شخص ضمانت پر رہا’شناخت پراجیکٹ‘: ’لاوارث‘ میتوں کو اُن کے اپنوں تک کیسے پہنچایا جا رہا ہے؟برطانوی خاتون جن کی لاش کی شناخت قتل کے 31 سال بعد ایک ٹیٹو کی مدد سے ممکن ہوئی