پی ٹی آئی اور ن لیگ کے حامیوں میں شادی مشکل، 44 فیصد پاکستانیوں کی رائے

ہم نیوز  |  Sep 04, 2024

پاکستانی شہریوں میں سے 44 فیصد کا یہ خیال ہے کہ تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے حامیوں کے درمیان ان دنوں شادی کرنا مشکل ہے۔

گیلپ کی جانب سے ملک بھر میں ایک سروے کیا گیا جس میں 700 سے زائد افراد نے حصہ لیا۔ ان افراد سے سوال کیا گیا کہ مخالف سیاسی نظریہ رکھنے والے جیسے ن لیگ یا پی ٹی آئی کی حمایت کرنے والوں کے درمیان شادی آسان ہوگی؟

اس سوال کے جواب میں 44 فیصد پاکستانیوں نے پی ٹی آئی، ن لیگ اور دیگر مخالف سیاسی نظریات رکھنے والے خاندانوں اور ووٹرز کے درمیان رشتوں کو مشکل قرار دیا۔

کرپشن کا الزام ، پی ٹی آئی رہنما ببلی خان گرفتار

سروے میں 40 فیصد ایسے لوگ تھے جنہوں نے اس بات سے اختلاف کیا اور کہا کہ ایسی شادی مشکل نہیں ہے۔ 16 فیصد نے اس سوال پر کوئی رائے دینے سے گریز کیا۔

گیلپ کے اس سروے میں سیاسی اختلافات کی بنیاد پر رشتوں میں مشکلات کا تاثر خواتین، دیہی آبادی اور 30 سال تک کے نوجوانوں میں زیادہ مضبوط دکھائی دیا۔ خواتین میں 48 فیصد، مردوں میں 40 فیصد نے مختلف سیاسی جماعتوں کے حمایتیوں کے درمیان رشتوں کو مشکل کہا۔

گیلپ کے مطابق اسی طرح دیہی آبادی میں شادی کو مشکل کہنے والوں کی شرح 49 فیصد جبکہ شہروں میں 35 فیصد نظر آئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More