متحدہ عرب امارات میں ہنگامہ آرائی کرنے پر سزا پانیوالے بنگلہ دیشیوں کیلئے معافی کا اعلان

ہم نیوز  |  Sep 04, 2024

متحدہ عرب امارات میں ہنگامہ آرائی کرنے والے بنگلہ دیشی شہریوں کیلئے معافی کا اعلان کر دیا گیا۔ 

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید نے حالیہ فسادات میں ملوث بنگلہ دیشیوں کو معاف کر دیا ، 3 بنگلہ دیشی باشندوں کو ہنگامہ آرائی کرنے پر عمر قید جبکہ 53 دیگر کو 10 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

متحدہ عرب امارات کا پاک فوج کیخلاف پراپیگنڈہ کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

ایک بنگلہ دیشی شہری کو اجتماع میں شرکت پر 11 سال قید کی سزا دی گئی تھی۔ ہنگامہ آرائی اور غیر قانونی اجتماعات کے مجرموں کی سزا منسوخ کرکے انھیں ملک بدر کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق ملوث ان افراد کی امارات سے بیدخلی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ اماراتی اٹارنی جنرل نے کہا کہ عوام کو اماراتی قوانین کے مطابق اختلافی اظہار رائے کا حق بھی حاصل ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More