ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

ہم نیوز  |  Sep 04, 2024

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت ماہ ربیع الاول 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کے لئے اجلاس آج اسلام آباد میں ہو گا۔

اجلاس میں علما کرام، وزارتِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، محکمہ موسمیات اور سپارکو کے نمائندے شریک ہوں گے۔اس حوالے سے زونل رویت ہلال کمیٹیز کے اجلاس صوبائی ہیڈکوارٹرز میں ہوں گے۔

سفر مشکل مگر ناممکن نہیں، کوشش ہوگی یہ آخری آئی ایم ایف پروگرام ہو، وزیراعظم

اگر ر بیع الاو ل کا چاند آج نظر آ جاتا ہے تو بارہ ربیع بروز پیر 16 ستمبر کو ہو گی، چاند نظر نہ آنے کی صورت میں بارہ ربیع الاول بروز منگل 17 ستمبر کو ہو گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More