دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، امریکہ

ہم نیوز  |  Sep 04, 2024

واشنگٹن: امریکہ محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پاکستان میں دہشتگرد حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو دہشت گردوں نے بہت نقصان پہنچایا۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہمارے دل متاثرہ پاکستانیوں کے اہلخانہ کے ساتھ دکھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موسیٰ خیل میں 23 معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ پاکستانی عوام نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا۔ علاقائی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنے میں امریکہ اور پاکستان کا مشترکہ مفاد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سوڈان کو شدید غذائی قلت کا سامنا

میتھیو ملر نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم پاکستان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے رہیں گے۔ میتھوملر نے اقوام عالم کو ایران کے ساتھ کاروباری ڈیل نہ کرنے کا بھی مشورہ دیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More