نجم الحسن شانتو کا سابق پاکستانی کپتان سے ملاقات کی خواہش کا اظہار

سچ ٹی وی  |  Sep 03, 2024

بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان نجم الحسن شانتو نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز فاسٹ بالر وسیم اکرم سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں جیت اپنے ملک کے عوام کے نام کرتا ہوں، پاکستان کو پاکستان میں شکست دینا زندگی کا تاریخی موقع ہے لیکن ہم پاکستان کی میزبانی سے خوب لطف اندوز ہوئے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں بنگلا دیش کے کپتان کا کہنا تھا کہ وسیم اکرم کے کھیل اور بولنگ ایکشن کا میں دیوانہ ہوں، میری خواہش تھی کہ دورہ پاکستان کے دوران وسیم اکرم سے ملاقات کروں اور ان سے کچھ گر سیکھوں لیکن یہ ممکن نہ ہو سکا۔

بنگلا دیشی کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف جیت سے ٹیم کا مورال بلند ہوا ہے اور ہم نے تاریخ رقم کی۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More