ججز ، بیوروکریٹس اور وزراء کی سکیورٹی پر ماہانہ 4 کروڑ ، 78 لاکھ کے اخراجات

ہم نیوز  |  Sep 03, 2024

ججز ، بیوروکریٹس اور وزراء کی سکیورٹی کے ماہانہ اخراجات سے متعلق تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئیں۔

مجموعی طور پر ججز، بیوروکریٹس اور وزراء کی سکیورٹی پر ماہانہ 4 کروڑ 78 لاکھ روپے اور سالانہ تقریباً 57 کروڑ 46 لاکھ روپے کا خرچ آتا ہے۔

ملک میں رجسٹرڈ وی پی اینز کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش

وزارت داخلہ کے مطابق ججز سکیورٹی پر 34 گاڑیاں، بیورو کریٹس کے ساتھ 6 اور وزراء کیلئے 4 گاڑیاں مامور ہیں ، ججز ، بیوروکریٹس اور وزرا کی سکیورٹی پر اپریل 2024 میں 4 کروڑ 78 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔

وزارت داخلہ نے بتایا کہ 44 گاڑیاں اور 532 پولیس افسران 24 گھنٹے وی وی آئی پی سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہیں، ججز کی سکیورٹی پر 34 گاڑیاں 409 افسران اور محافظ مامور ہیں۔

پارلیمنٹ میں تعاون ، جے یو آئی نے پی ٹی آئی سے سینٹ کی 2 نشتسیں مانگ لیں

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More