سونے کی قیمت 2 لاکھ 61 ہزار500 روپے تولہ ہو گئی

ہم نیوز  |  Sep 03, 2024

سونا مزید سستا ہو گیا، گزشتہ روز سونے کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا تھا۔

ملک بھر میں سونے کے فی تولہ نرخ ایک ہزار روپے کم ہو گئے، جس سے فی تولہ سونا 2 لاکھ 61 ہزار 500 روپے کا ہوگیا۔

ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ، اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان

دس گرام سونے کی قیمت میں 857 روپے کی کمی ہوئی جس سے 10 گرام سونا 2 لاکھ 24 ہزار 194 روپے تک پہنچ گیا۔

چاندی کی فی تولہ قیمت کوئی ردو بدل نہیں ہوا، فی تولہ چاندی کی قیمت 2950 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔

مرغی کے گوشت کی قیمت 562 روپے کلو ہو گئی

عالمی مارکیٹ میں سونے کے فی اونس نرخوں میں 5 ڈالر کی کمی ہوئی ہے جس سے فی اونس سونا 2498 ڈالر کی سطح پر آگیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More