شکاگو: مسافر ٹرین میں فائرنگ، 4 افراد ہلاک

ہم نیوز  |  Sep 03, 2024

شکاگو: امریکی ریاست شکاگو میں مسافر ٹرین کے اندر فائرنگ سے 4 مسافر ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شکاگو میں  فائرنگ کا واقعہ ٹرین کے اندر پیش آیا۔ اطلاع پر پولیس کی ٹیمیں فوری موقع پر پہنچ گئیں۔

پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کر لیا۔ ٹرین میں فائرنگ کی تحقیقات شروع کردی گئیں۔

پولیس کے مطابق ملزم کے بارے میں ابھی تک کوئی واضح معلومات حاصل نہیں ہوسکیں۔ تحقیق کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More