روپوش مراد سعید کے وزیراعلی علی امین گنڈاپور اور پارٹی قیادت سے رابطوں کا انکشاف

ہم نیوز  |  Sep 02, 2024

9 مئی واقعات کے بعد روپوش ہونیوالے پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کے وزیراعلی علی امین گنڈاپور اور پارٹی قیادت سے رابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔

پارٹی ذرائع کاکہنا ہے کہ مراد سعید روپوشی کے باوجود کے پی حکومت اور پارٹی کے اہم فیصلے کرنے والوں میں شامل ہیں،وزیراعلی کے پی علی امین گنڈاپور سمیت متعدد رہنما روپوش مراد سعید سے رابطے میں ہیں۔

انٹربینک میں ڈالر 278.64روپے کا ہو گیا

پارٹی ذرائع کامزید کہنا ہے کہ روپوش مراد سعید نے عاطف خان اور شکیل خان کو عہدوں سے ہٹانے کی تحریک شروع کی،مراد سعید نے علی امین گنڈپاور کو شکیل خان کے معاملات پر سخت ردعمل دینے پر آمادہ کیا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے پی، پارلیمانی پارٹی میں اختلافات کے پیچھے مراد سعید کا کردار ہے،مراد سعید مخالفت گروپ کے رہنما کی بانی سے ملاقات کرانے پر مشال یوسفزئی کو بھی ہٹایا گیا۔

خیال رہے کہ سابق وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید کو 9مئی کیسز میں اشتہاری ملزم قرار دیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More