ہمیں پتہ ہے ، مقدمہ بازی کیسے ہوتی ہے ، خدا کا خوف کریں ، چیف جسٹس

ہم نیوز  |  Sep 02, 2024

چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے کہا ہے کہ ہمیں پتہ ہے مقدمہ بازی کیسےہوتی ہے، خدا کا خوف کریں ، ایسی من گھڑت مقدمہ بازی کے باعث عدالتوں کا وقت ضائع ہوتا ہے۔

سپریم کورٹ میں جائیداد کی تقسیم سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ 75 سالہ بوڑھے شخص کے مرنے کے بعد زمین کے تنازع پر مقدمہ بازی کی گئی۔

آڈیو لیکس ، سپریم کورٹ نے احکامات معطل کرکے جسٹس بابر کو کیس سننے سے روک دیا

انہوں نے کہا کہ ایک 75 سال کا بوڑھا شخص اپنے 2 بیٹوں کےبجائے زمین کسی اور کو کیوں دے گا،؟ ہمیں پتہ ہے مقدمہ بازی کیسےہوتی ہے، خدا کا خوف کریں، بے بنیاد مقدمہ بازی کے سبب عدالتوں میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

بعد ازاں عدالت نے 75سالہ شخص کے 2 بیٹوں کو جائیداد سے محروم رکھنے کیخلاف اپیل خارج کر دی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More