نواز شریف کی طرف سے عمران خان سے مذاکرات کی کوشش ہو رہی ہے ، بیرسٹر سیف

ہم نیوز  |  Sep 02, 2024

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی شکل میں اپنی سیاسی موت نظر آ رہی ہے۔

بیرسٹر سیف نے ایک بیان میں کہا کہ نواز شریف کی طرف سے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے مذاکرات کی کوشش ہو رہی ہے۔

مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ عمران خان کسی بھی ڈیل پر نہیں صرف عوام کیلئے ڈائیلاگ پر یقین رکھتے ہیں، مینڈیٹ چوروں کے آخری دن قریب آ گئے ہیں۔

پارٹی کی سینئر قیادت نے مسلم لیگ ن سے کوئی مذاکرات کیے نہ ہی خواہش ہے،بیرسٹر گوہر

ان کا کہنا تھا کہ ایک بھائی مفاہمت جبکہ دوسرا بھائی 9 مئی کا راگ الاپ رہا ہے، شہباز شریف اپنے حامی وزراء کے ذریعے 9 مئی پر معافی کے بیانات دلوا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف مفاہمت کی بات کر کے چوتھی بار وزیراعظم بننے کیلئے کوشش کر رہے ہیں لیکن شہباز شریف انہیں  وزیراعظم نہیں بننے دے رہے، نوازشریف کے سیاسی مفاہمت کے بیانیہ کو شہباز شریف اپنے وزراء کے ذریعے دبا رہے ہیں۔ نواز اور شہباز کی دوریاں خاصی بڑھ چکی ہیں۔

تحریک انصاف سمیت تمام سیاسی جماعتوں سے مذاکرات ہونے چاہئیں ، یوسف رضا گیلانی

بیرسٹر سیف نے کہا کہ دونوں بھائی ذاتی اور سیاسی مفاد کی خاطر لڑ رہے ہیں، آصف زرداری بھائیوں کی لڑائی میں ڈگڈگی بجانے والے کا کردار ادا کر رہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More