برازیل میں عدالتی احکامات کے بعد ایکس پر مکمل پابندی عائد

ہم نیوز  |  Sep 02, 2024

برازیل میں عدالتی احکامات کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر مکمل پابندی لگادی گئی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق برازیل میں ایکس کی ویب سائٹ پر ایک نئے قانونی نمائندے کا نام دینے کے لیے سپریم کورٹ کے جج کی طرف سے مقرر کردہ ڈیڈ لائن کو پورا کرنے میں ناکامی پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

سپریم کورٹ کے جج الیگزینڈر ڈی موریس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی فوری اور مکمل معطلی کا حکم دیا۔ جج نے مبینہ طور پر غلط معلومات پھیلانے کے الزام میں درجنوں ایکس اکاؤنٹس کو معطل کرنے کا حکم دیا تھا۔

سنسرشپ کے احکامات ، ایکس نے برازیل میں آپریشن بند کر دیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیلین عدالت نے ایکس کے مالک ایلون مسک سے پلیٹ فارم پر جعلی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا تاہم مسک نے اس مقصد کے لیے برازیل میں دفتر کھولنے سے انکار کر دیا تھا۔

ایلون مسک کے انکار کے بعد برازیل کی سپریم کورٹ کی جانب سے حکم جاری کیا گیا کہ ملک بھر میں فوری طور پر ایکس کی سروسز مکمل بند کر دی جائیں۔

خیال رہے کہ ایک سروے کے مطابق برازیل میں 22 ملین سے زائد ایکس کے صارفین موجود ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More