پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 10 کیسز رپورٹ

ہم نیوز  |  Sep 02, 2024

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 10 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کی جانب سے ڈینگی کی اعدادوشمار جاری کیے گئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق ایک ہفتے میں 54 کیسز جبکہ رواں سال اب تک 357 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور سے 5، راولپنڈی سے 4 اور سے 1 کیس رپورٹ ہوا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ تمام سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا اسٹاک موجود ہے، انسداد ڈینگی کے لیے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں۔

خیبرپختونخوا میں منکی پاکس کا ایک اور کیس سامنے آگیا

محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 78 تک پہنچ گئی ہے۔ متاثرہ مریض بے نظیر بھٹو، ہولی فیملی ہسپتال اور دیگر ہسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔

اس حوالے سے راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کے لیے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ خلاف ورزی کرنے والوں پر 1612 چالان ٹکٹ جاری جبکہ 73 لاکھ 31 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More