لاپتہ روسی ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا ، 17 لاشیں برآمد

ہم نیوز  |  Sep 02, 2024

لاپتہ ہونے والے روسی ہیلی کاپٹر کا ملبہ تلاش کر لیا گیا، ملبے سے 17 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہفتے کو روس کا ایک ہیلی کاپٹر ملک کے مشرق بعید کے علاقے میں واقع جزیرہ نما کامچاتسکی میں اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد لاپتہ ہو گیا تھا۔ ہیلی کاپٹر پر 19 سیاح اور عملے کے تین افراد سوار تھے۔

امریکی فوج کے دو بلیک ہاک ہیلی کاپٹرز ٹکرا کر تباہ، 9 فوجی ہلاک

روسی حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر کے ملبے اور اطراف سے 17 لاشیں ملی ہیں جبکہ باقی پانچ کی تلاش کی جارہی ہے۔

اتوار کی صبح ریسکیو ٹیموں کو پہاڑی علاقے میں ہیلی کاپٹر کا ملبہ پہاڑی ڈھلوان پر بکھرا ہوا نظر آیا جس کے بعد وہاں ریسکیو ٹیموں نے 17 افراد کی لاشیں برآمد کر لیں، خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ باقی پانچ افراد کے زندہ بچ جانے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More