مون سون بارشوں نیا سلسلہ کل سے شروع ہونے کی پیش گوئی

ہم نیوز  |  Sep 01, 2024

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ(این ڈی ایم اے)نے ملک بھر میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ 2 تا 5 ستمبر تک جاری رہنے کی پیش گوئی کر دی۔

این ڈی ایم اے کے مطابق 2 سے 5 ستمبر تک راولپنڈی، اسلام آباد سمیت پوٹھوہار ریجن، لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ میں ہلکی بارش متوقع ہے۔ خیبرپختونخوا ہ میں مالاکنڈ، ہزارہ اور پشاور ڈویژن میں ہلکی سے تیزبارش ہوسکتی ہے۔

مون سون بارشوں کا نیاسلسلہ 2 تا 5 ستمبر تک جاری رہے گا،این ڈی ایم اے

بلوچستان میں قلات ڈویژن، کوئٹہ، پشین اور کیرتھر اور کوہ سلیمان میں بھی مزید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ مون سون کے نئے اسپیل کے دوران شمالی سندھ میں ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق بارشیں اربن فلڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا باعث بن سکتی ہیں اور تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے اور حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت بھی کر دی گئی ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More