پاک فوج ہمیشہ حق ، سچ اور ملک کے دفاع کے ساتھ کھڑی ہے،کرنل خالد

ہم نیوز  |  Sep 01, 2024

فتنہ الخوارج کے چنگل سے رہائی پانے والے کرنل خالد نے کہا ہے کہ پاک فوج ہمیشہ حق اور سچ اور ملک کے دفاع کے ساتھ کھڑی ہے، علاقے کے مشیران اور رشتہ داروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جن کی کوشش سے میں رہا ہوا۔

اپنی رہائی کے بعد پہلے ویڈیو بیان میں کرنل خالد نے فتنہ الخوارج کا اصلی چہرہ بے نقاب کیا ہے۔ کرنل خالد کا کہنا ہے کہ حال ہی میں میرے والد کا انتقال ہوا تھا، میں نماز جنازے کیلئے گاؤں آیا تھا، عصر کے وقت 12، 14 خوارج نے مسجد سے ہمیں اغوا کیا، یرغمال بننے کے بعد انہوں نے زبردستی ہم سے ویڈیو بنوائی۔

لیفٹیننٹ کرنل خالد امیراوران کے3رشتہ داربحفاظت گھر پہنچ گئے

کرنل خالد کا مزید کہنا ہے کہ پاک فوج ہمیشہ حق اور سچ اور ملک کے دفاع کے ساتھ کھڑی ہے، علاقے کے مشیران اور رشتہ داروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جن کی کوشش سے میں رہا ہوا۔

خیال رہے کہ چند روز قبل اپنے رشتہ داروں کے ہمراہ اغوا ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل خالد امیر گزشتہ روز اپنے 3 رشتہ دار وں کیساتھ بحفاظت گھر پہنچ گئے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More