روس: مشرق بعید میں ہیلی کاپٹر حادثے میں 22 افراد ہلاک

اردو نیوز  |  Sep 01, 2024

روس کے انتہائی مشرقی جزیرہ نما علاقے کامچیٹکا میں گر کر تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کے ملبے میں سے کوئی زندہ نہیں بچ سکا، سوار افراد میں زیادہ تر سیاح تھے۔

روئٹرز نیوز ایجنسی کے مطابق روس کی سرکاری نیوز ایجنسی تاس نے واضح کیا ہے کہ بدقسمت ہیلی کاپٹر گذشتہ روز لاپتہ ہو گیا تھا جس میں عملے کے 3 ارکان سمیت 22 افراد سوار تھے۔

روسی ساختہ Mi-8T فوجی ہیلی کاپٹر ہے جو اندرون ملک نقل و حمل کے لیے بڑے پیمانے پر استعمال ہوتا ہے۔

ہیلی کاپٹر نے قدیم آتش فشاں پہاڑی علاقے وچکازیٹز کے قریب ایک فوجی اڈے سے اڑان بھری تھی جس کے بعد عملے سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا، ریسکیو ٹیمیں رات بھر تلاش جاری رکھے ہوئے تھیں۔

گمشدہ ہیلی کاپٹر ماسکو سے تقریباً 7100 کلومیٹر مشرق بعید میں واقعہ جزیرہ نما علاقے کامچیٹکا میں گذشتہ روز سنیچر کو تیز ہواؤں اور بارش کے ساتھ آنے والے طوفان کی زد میں آ گیا تھا لیکن حادثے کی اصل وجہ کے بارے میں معلومات حاصل نہیں ہو سکیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More