آئی پی پیز کیخلاف تحقیقات حتمی مرحلے میں داخل ، اضافی منافع خوری کی نشاندہی 

ہم نیوز  |  Sep 01, 2024

آئی پی پیز کیخلاف تحقیقات حتمی مرحلے میں داخل ہو گئیں،13 آئی پی پیز مالکان کو کل پیر کو اسلام آباد طلب کر لیا گیا۔

ذرائع پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی ٹیم نے سی پیک کے تحت لگنے والے پاور پلانٹس کی اضافی منافع خوری کی نشاندہی کر لی۔  آئی پی پیز مالکان کو فنانشل رپورٹس ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

بجلی صارفین کیلئے ریلیف تیار ، آئی پی پیز کیساتھ معاہدے ختم کرنیکا فیصلہ

ذرائع نے مزید بتایا کہ آئی پی پیز مالکان سے 2021 میں ہونے والی تحقیقات کے طرز پر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے، تحقیقاتی ٹیم کے ارکان نے ریکارڈ اور ڈیٹا اکٹھا کرنے کیلئے مختلف پلانٹس کا دورہ کیا، آئی پی پی کے سینئر ایگزیکٹوز کو مختلف شہروں میں پوچھ گچھ کے بعد اسلام آباد طلب کیا گیا ہے۔

آئندہ ڈیڑھ ماہ میں بجلی کی فی یونٹ قیمت کم کر دی جائیگی،حکومت کا جماعت اسلامی سے معاہدہ

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More