مسلم لیگ ن کو مذاکرات کی آفر دی نہ کوئی فیور مانگا ، بیرسٹر گوہر

ہم نیوز  |  Sep 01, 2024

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی اسپیکر قومی اسمبلی سے کسی بھی مذاکراتی عمل پر گفتگو نہیں ہوئی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ تحریک انصاف کا کوئی رکن اسمبلی لیگی قیادت یا رہنماؤں سے مذاکرات کے لیے رابطے میں نہیں۔

8ستمبر کے جلسے میں تین سے چار لاکھ لوگ شرکت کریں گے،شیر افضل مروت

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے نہ ہی مذاکرات کی کوئی آفر دی اور نہ ہی کوئی فیور مانگا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی سینئر قیادت نے ن لیگ سے کوئی مذاکرات کیے نہ خواہش ہے، قومی اسمبلی کی کارروائی سے متعلق اسپیکر سے مختلف معاملات پر بات چیت ہوتی ہے۔

سیاسی قیادت سے مذاکرات ، پی ٹی آئی کا محمود اچکزئی کو مکمل اختیار دینے کا فیصلہ

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن نے پی ٹی آئی سے براہ راست مذاکرات کیلئے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی (پی کے میپ) کے سربراہ محمود اچکزئی سے رابطے کئے ہیں۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More