اسرائیل کی غزہ میں امدادی قافلے پر بمباری، 4 فلسطینی شہید

سچ ٹی وی  |  Sep 01, 2024

امریکی فلاحی تنظیم انیرا نے کہا ہے کہ غزہ کے ایک اسپتال کے لیے خوراک اور ایندھن لے جانے والے امدادی قافلے پر اسرائیل نے بمباری کی، جس کے نتیجے میں 4 فلسطینی شہید ہوگئے۔

غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلاحی تنظیم نے بتایا کہ اسرائیل نے بمباری سے ان چار فلسطینیوں کو شہید کیا جو امدادی قافلے میں شامل گاڑیوں میں سوار تھے جو جنوبی غزہ کے شہر رفح کے اماراتی ہلال احمر اسپتال جا رہے تھے۔

فلاحی تنظیم نے کہا کہ قافلے جیسے ہی اسرائیل کے زیر کنٹرول علاقے کیریم شیلوم سے غزہ کی طرف روانہ ہوا، اس کے بعد چار فلسطینیوں نے گاڑیوں کا انتظام سنبھالا اور خدشات بھی ظاہر کیے تھے یہ راستہ محفوظ نہیں ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اسرائیلی حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ کار میں سوار افراد مسلح تھے حالانکہ جائے وقوع سے حاصل رپورٹس میں اسلحے کی موجودگی کا کوئی شائبہ تک نہیں ہے۔

امریکی تنظیم نے اسرائیلی الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی حکام کے ساتھ یہ طے پایا تھا کہ قافلے میں غیرمسلح سیکیورٹی گارڈز ہوں گے، مذکورہ چار افراد کی نہ تو جانچ پڑتال کی گئی تھی اور نہ ہی اسرائیلی حکام کو بتایا گیا تھا لیکن قافلے میں ان کو خطرہ نہیں سمجھا جا رہا تھا۔

اسرائیلی بمباری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بیان میں کہا گیا کہ حملے سے قبل کئی وارننگ یا اطلاع نہیں دی گئی، حملے میں تنظیم کا کوئی رکن زخمی نہیں ہوا جبکہ 4 شہادتوں کے باوجود امدادی اشیا پہنچا دی گئیں۔

خیال رہے کہ اسرائیل نے 7 اکتوبر 2023 کو شروع ہونے والی غزہ جنگ میں اب تک وحشیانہ کارروائیوں میں 40 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید اور ہزاروں کو زخمی کردیا ہے، 23 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More