زلفی بخاری کی جائیداد ضبط کرنیکا حکم دیا جائے ، نیب کی احتساب عدالت میں درخواست

ہم نیوز  |  Sep 01, 2024

قومی احتساب بیورو (نیب) نے تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری کی جائیدادیں ضبط کرنے کے لیے احتساب عدالت میں درخواست دائر کر دی۔

نیب راولپنڈی کی درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ زلفی بخاری عدالت سے اشتہاری قرار دیے جا چکے ہیں ، ان کی اسلام آباد میں 34 کنال اور اٹک میں 1300 کنال اراضی ضبط کرنے کا حکم دیا جائے۔

منی لانڈرنگ کیس ، مونس الہیٰ کا شناختی کارڈ ، پاسپورٹ بلاک ، اکائونٹس منجمد ، جائیداد ضبط کرنیکا حکم

خیال رہے کہ 190 ملین پاؤنڈز کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان، بشریٰ بی بی، فرح گوگی اور شہزاد اکبر کے علاوہ زلفی بخاری بھی نامزد ہیں تاہم فرح گوگی اور شہزاد اکبر کی  طرحزلفی بخاری بھی عدالت پیش نہیں ہوئے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More