وادی کمراٹ میں پھنسے 200 سیاحوں کو نکال لیا گیا

ہم نیوز  |  Sep 01, 2024

سوات: خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی نے کہا ہے کہ اپر دیر ضلع کی وادی کمراٹ میں پھنسے ہوئے 200 سیاحوں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔

اتھارٹی کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دوجنگلا، کالا چشمہ اور آبشار سے بازیاب کرائے گئے سیاحوں کو گرینڈ پیلس ہوٹل لے جایا گیا ہے۔ جہاں سے انہیں کالام منتقل کیا جائے گا۔

ترجمان نے کہا کہ بچائے گئے تمام سیاحوں کو کھانا اور دیگر خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ ریسکیو آپریشن میں مکمل تعاون کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں27اگست سے31اگست تک بارش کےاعدادوشمار

واضح رہے کہ کمراٹ میں شدید بارشوں کی وجہ سے سڑکیں بند ہونے کے بعد سیاح پھنسے ہوئے تھے۔

وادی کمراٹ کو جانے والی سڑک 3 مقامات پر دریا میں بہہ گئی ہے جبکہ علاقے میں رابطہ پل کو بھی نقصان پہنچا۔ جس کی وجہ سے راستے مکمل منقطع ہو چکے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More