پرتھ ایئرپورٹ پر شراب کے نشے میں دھت شخص کا ایئرلائن کے عملے پر حملہ

اردو نیوز  |  Aug 31, 2024

آسٹریلیا کے پرتھ ہوائی اڈے پر شراب کے نشے میں دھت ایک شخص کو جھگڑے کے دوران مبینہ طور پر ایک ایئرلائن کے عملے پر حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

آسٹریلیوی میڈیا کے مطابق ایئرلائن کے عملے کی جانب سے مسافر کے برتاؤ کے بارے میں فیڈرل پولیس کو بتایا گیا تو 45 سالہ شخص کو جمعے کی رات کو پرتھ کے اندرون ملک پروازوں والے ایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا گیا۔

ایک بیان میں آسٹریلوی فیڈرل پولیس نے کہا کہ یہ شخص مبینہ طور پر اس وقت مشتعل ہو گیا جب اسے نشے میں ہونے کی وجہ سے برسبین جانے والی پرواز سے اس کا نام ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ شخص مبینہ طور پر ایئرلائن کے عملے کے ایک رکن کی طرف لپکا اور اس کی ران کی جڑ کو نشانہ بنایا۔

اس شخص کو اس کے رویے کے بارے میں خبردار کیا گیا تھا، لیکن مبینہ طور پر اس نے برا برتاؤ جاری رکھا۔

اس کے بعد سے اس پر عوامی جگہ پر حملے اور برے برتاؤ کے الزامات عائد کیے گئے اور سنیچر کو پرتھ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

ان میں سے ہر ایک جرم کی زیادہ سے زیادہ سزا 18 ماہ قید اور 18 ہزار آسٹریلیوی ڈالر جرمانہ ہے۔

آسٹریلوی فیڈرل پولیس کے سپرٹنڈنٹ پیٹر برینڈل کا کہنا تھا کہ تشدد یا بدسلوکی قطعی طور پر قبول نہیں ہے خاص طور پر ہوائی اڈوں پر عملے کے ساتھ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More