یوکرین کا روس پر حملہ، 5 افراد ہلاک

سچ ٹی وی  |  Aug 31, 2024

یوکرین کی جانب سے روس کے علاقے بلگورود پر حملہ کیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حملے میں 5 افراد ہلاک اور 46 زخمی ہو گئے ہیں۔

کلسٹر بموں سے یوکرینی حملے میں ہلاک افراد میں خاتون بھی شامل ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق زخمیوں میں سے 7 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

دوسری جانب یوکرین کے صدر زیلنسکی نے ایئر فورس کمانڈر کو برطرف کر دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز یوکرین کا ایف 16 لڑاکا طیارہ روسی حملے کو ناکام بناتے ہوئے گر کر تباہ ہو گیا تھا۔

یوکرینی فوج نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ایف 16 طیارے کا پائلٹ بھی ہلاک ہو گیا ہے، طیارے کا روسی حملے کو ناکام بنانے کے دوران رابطہ منقطع ہوا تھا۔

امریکی دفاعی حکام کا کہنا تھا کہ ایف 16 طیارے کا تباہ ہونا روسی حملے کا نتیجہ نہیں، طیارے کے تباہ ہونے کی وجہ ممکنہ طور پر پائلٹ کی غلطی ہوسکتی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق یوکرین کو رواں ماہ ہی امریکا سے 6 ایف 16 لڑاکا طیارے ملے تھے، یوکرینی صدر زیلنسکی نے 4 اگست کو ایف 16 طیارے استعمال کرنے کا اعلان کیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More