کارساز حادثہ: ملزمہ نتاشا کے نشہ کے حالت میں ہونے کی تصدیق، ایک اور مقدمہ درج

اردو نیوز  |  Aug 31, 2024

کراچی کے علاقے کارساز میں باپ بیٹی کو گاڑی سے ٹکر مارنے والی گرفتار ملزمہ نتاشا کے حادثے کے وقت نشے کے حالت میں ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے۔

سنیچر کو سامنے آنے والی لیبارٹری رپورٹ کے مطابق ملزمہ نتاشا سے حاصل کیے گئے نمونوں کی جانچ کے بعد ان میں میتھ میٹافائن (آئس) کی موجودگی ثابت ہوئی ہے۔

اس لیبارٹری رپورٹ پر 27 اگست کی تاریخ درج ہے جبکہ اس کی بنیاد پر ملزمہ کے خلاف امتناع منشیات کے قانون کے تحت ایک اور مقدمہ بھی درج کر دیا گیا ہے۔

اس سے قبل جمعرات کو ملزمہ نتاشا کے شوہر دانش اقبال نے اپنی حفاظتی ضمانت حاصل کر لی تھی۔

یاد رہے کہ 19 اگست کو کراچی ضلع شرقی کے علاقے کارساز روڈ پر ایک تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹی جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوئے تھے۔

واقعے کے بعد موقع پر موجود شہریوں نے باپ اور بیٹی کی ہلاکت پر احتجاج کیا تھا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا تھا کہ گاڑی کی ڈرائیور نتاشا نامی خاتون کے خلاف کارروائی کی جائے۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے ڈرائیور ملزمہ کو گرفتار کیا تھا اور میڈیکل ٹیسٹ کے لیے خاتون کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More