آج رات پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان

ہم نیوز  |  Aug 31, 2024

مہنگائی سے پریشان عوام کو آج رات پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 50 پیسے تک کمی ہو سکتی ہے،یکم ستمبر سے مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے پچاس پیسے کمی ہو سکتی ہے، لائٹ ڈیزل دو روپے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے۔

پاکستان میں خام تیل کی یومیہ پیداوار میں اضافہ

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی ہونے کی وجہ سے پاکستان میں بھی پیٹرو لیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حتمی ردو بدل وزیراعظم کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔

اس سے قبل وفاقی حکومت نے یوم آزادی کے موقع پر عوام کو بطور تحفہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تھی، 14 اگست کو پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 47 پیسے کمی،ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6.07 روپے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More