تحریک انصاف سے مذاکرات کے حق میں نہیں ، خواجہ آصف

ہم نیوز  |  Aug 31, 2024

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سے مذاکرات کے حق میں ہوں نہ میں کسی ٹیم کا حصہ ہوں۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران خواجہ آصف نے واضح طور پر کہا کہ میں ایسی کسی ٹیم کا حصہ نہیں جو پی ٹی آئی سے مذاکرات کر رہی ہو۔ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے مستقبل سےمتعلق کچھ نہیں کہہ سکتا۔

معیشت کی مضبوطی اور بجلی بلوں میں کمی کیلئے جو کچھ کرنا پڑا کرینگے ، نواز شریف

واضح رہے میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف سے بالواسطہ بات چیت کیلئے مسلم لیگ ن محمود خان اچکزئی سے رابطے میں ہے اور ن لیگ نے اچکزئی کے توسط سے پی ٹی آئی کو براہِ راست پس پردہ مذاکرات کی پیشکش کی ہے۔

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ کو پارٹی قیادت نے محمود اچکزئی سے بات چیت کا ٹاسک دیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More