12 ربیع الاول ، تحریک انصاف کا لاہور جلسہ موخر کرنے کا اعلان

ہم نیوز  |  Aug 31, 2024

پاکستان تحریک انصاف نے 12 ربیع الاول کے باعث لاہور کا جلسہ موخر کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

کور کمیٹی اجلاس کے اعلامیے کے مطابق تحریک انصاف اب 15 کے بجائے  22 ستمبر کو لاہور میں میدان سجائے گی جبکہ 8 ستمبر کو اسلام آباد میں جلسہ ہو گا۔

تحریک انصاف میں کوئی اختلافات نہیں ، 8 ستمبر کا جلسہ ضرور ہو گا ، شوکت یوسفزئی

اجلاس کے شرکاء نے بانی پی ٹی آئی سے جیل انتظامیہ کے رویے پر تحفظات کا اظہار کیا۔ جبکہ آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کیلئے بطور امیدوار بانی چیئرمین کے فیصلے کو سراہا گیا۔

کور کمیٹی نے آئین سے متصادم بل کی مخالفت کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے قومی اسمبلی میں پیش کیا جانے والا کوئی بھی ایسا بل جو آئین سے متصادم ہو یا جس سے عدلیہ کی آزادی متاثر ہوتی ہو اسے عدالت میں چیلنج جائے گا۔

تحریک انصاف میں اختلافات ، عاطف خان اور شیر علی ارباب عہدوں سے فارغ

اجلاس میں یہ بھی طے کیا گیا کہ اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں ربیع الاول کی مناسبت سے تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا۔

 

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More