یکم ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان

ہم نیوز  |  Aug 30, 2024

یکم ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے۔

موقر انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 10 پیسے فی لیٹرجبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 50 پیسے فی لیٹر تک کمی ہو سکتی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے مقامی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کی جا رہی ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے 39 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔

سرمایہ کاری کی شرح ملکی تاریخ کی کم ترین سطح 13.1 فیصد تک گر گئی

رپورٹ کے مطابق حکومت فی الحال پیٹرولیم لیوی اور جنرل سیلز ٹیکس کی موجودہ شرحوں کو مدنظر رکھتے ہوئے درست اعداد و شمار کو حتمی شکل دے رہی ہے۔

گزشتہ دو ہفتوں کے دوران خام تیل کی فی بیرل قیمت میں 2 ڈالر سے 2.30 ڈالرتک کمی ہوئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More