اڈانی نے امبانی کو پیچھے چھوڑ دیا، انڈیا کے امیر ترین شخص کے پاس کتنی دولت ہے؟

اردو نیوز  |  Aug 30, 2024

انڈیا ٹوڈے کے مطابق انڈیا کی ارب پتی کاروباری شخصیت گوتم اڈانی رلائنس انڈسٹریز کے مالک مکیش امبانی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے انڈیا کے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔ 

انڈیا کے تحقیقی و سرمایہ کاری گروپ ہوُروُن نے سال 2024 کی انڈیا کی امیر ترین شخصیات کی فہرست جاری کی ہے جس میں گوتم اڈانی 11.6 لاکھ کروڑ (انڈین روپے) کی مالیت کے ساتھ سرفہرست ہیں۔

اڈانی گروپ کے مالک گوتم اڈانی نے مکیشن امبانی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے جن کی اب قل مالیت 10.14 لاکھ کروڑ (انڈین روپے) ہے۔ 

اس فہرست میں دیگر نمایاں ارب پتی بھی شامل ہیں، ایچ سی ایل ٹیکنالوجیز کے شیو نادر 3.14 لاکھ کروڑ اندین روپے کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں اور سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کے سائرس ایس پونا والا چوتھے نمبر پر ہیں۔

ہوُروُن انڈین نے جولائی 2024 کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں جس میں گوتم اڈانی انڈیا کے امیر ترین شخص ہیں (فوٹو: ہوُروُن انڈیا) 

ہوُروُن رپورٹ میں اس بات پر بھی روشنی ڈالی گئی کہ انڈیا میں پچھلے سال ہر پانچ دن میں ایک نئے ارب پتی شخص کا اضافہ ہوا۔

’انڈیا میں اب 1,539 افراد کے پاس 1,000 کروڑ انڈین روپے یا اس سے زیادہ کی دولت موجود ہے۔‘

فہرست میں موجود شخصیات کی مجموعی دولت میں 46 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ اوسط دولت میں 25 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ انڈیا میں اب 334 ارب پتی ہیں، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 75 زیادہ ہیں۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس فہرست میں شامل سب سے کم عمر شخصیت کی عمر صرف 21 سال ہے جن کا نام کائوالیا ووہرا ہے۔ 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More