سندھ:میٹرک، انٹر نتائج کا اعلان15 ستمبر تک کرنے کی ہدایت

ہم نیوز  |  Aug 29, 2024

سندھ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کے سیکریٹری محمد عباس بلوچ نے صوبے کے تمام تعلیمی بورڈز کے لیے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے نتائج کا اعلان 15 ستمبر تک کرنے کے لیے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔

بلوچستان کے راستے ایران اور عراق جانے والے زائرین کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل

نیوز ویب سائٹ پرو پاکستانی کے مطابق صوبے بھر کے تمام بورڈز کو 15 ستمبر تک نتائج کا اعلان کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ یکسانیت اور بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

لاڑکانہ میں نتائج کا اعلان 29 اگست تک جبکہ حیدرآباد اور میرپورخاص میں 5 ستمبر تک نتائج کا اعلان کیا جائے گا، کراچی میں جنرل گروپ کے نتائج کا اعلان 30 اگست اور سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان 15 ستمبر تک کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More