وزیراعلی کی ہدایت پر بجلی بلوں میں 14روپے فی یونٹ ریلیف ملنا شروع

ہم نیوز  |  Aug 29, 2024

وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر بجلی کے بلوں میں 14روپے فی یونٹ ریلیف ملنا شروع ہوگیا، لیسکو نے مریم نواز کی ہدایت پر عملدرآمد شروع کر دیا۔

لیسکو کے پہلے 4بیجز میں صارفین کو 14روپے فی یونٹ ریلیف دے دیا گیا، پہلے چار بیجز کو بل جاری ہونے کے بعد دوبارہ اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق لیسکو کی جانب سے ٹیکسز اور بجلی کی قیمت جمع کرنے کے بعد 14روپے فی یونٹ رقم بلوں سے نکالی گئی ہے۔

نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کا سمندری طوفان کاالرٹ جاری

وزیراعلی پنجاب کی جانب سے بقیہ رقم ادا کر دی گئی کی تحریر بھی بلوں پر درج کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق بل ڈسٹری بیوٹرز بلوں کے ساتھ پنجاب حکومت کی جانب سے جاری پمفلٹ بھی تقسیم کر رہے ہیں۔

تمام افسران کو صارف کو بل کے ساتھ پمفلٹ دے کر تصویر بھی لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More