بینکوں میں اکاؤنٹ ہولڈرز کو فی اکاؤنٹ 5 لاکھ روپے تک قانونی تحفظ حاصل

ہم نیوز  |  Aug 29, 2024

بینکوں میں اکاؤنٹ ہولڈرز کو فی اکاؤنٹ 5 لاکھ روپے تک  قانونی تحفظ حاصل ہوگا ، ڈکیتی، غبن، فراڈ یا کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بینک صارفین کو 5 لاکھ روپے ادا کرنے کے پابند کرنے ہونگے۔

سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا جس میں ڈیپازٹ پروٹیکشن ترمیمی ایکٹ کا جائزہ لیا گیا۔

وفاقی حکومت کے تمام سول ملازمین کی کم از کم تنخواہ37ہزار روپے کرنے کی منظوری

ڈپٹی گورنرسٹیٹ بینک ڈاکٹر عنایت حسین نے کمیٹی کو بل پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ترمیمی بل کے تحت بینکوں میں پانچ لاکھ روہے تک رقم کو قانونی تحفظ حاصل ہوگا، اس سے پہلے اڑھائی لاکھ روپے تک کے ڈیپازٹس کو تحفظ حاصل تھا۔

ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک نے مزید بتایا کہ بورڈ کو اختیار حاصل ہوگا کہ مائیکرو فنانس بینکوں کو شامل کیا جائے یا نہیں، پہلے آئی ایم ایف ڈیپازٹرز کے تحفظ کے حق میں نہیں تھا، اب ہمیں کہا گیا ہے کہ ڈیپازٹرز کو تحفظ دیا جائے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More