آئندہ سال کون سے افراد حج پر نہیں جاسکیں گے؟ سعودی وزارت مذہبی امور نے بتادیا

سچ ٹی وی  |  Aug 29, 2024

وزارت مذہبی امور کو سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے حج 2025 سے متعلق ہیلتھ ایڈوائزری موصول ہوگئی۔

ترجمان وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ مراسلے کے مطابق پیچیدہ امراض میں مبتلا افراد سفرِ حج پر روانہ نہیں ہوسکیں گے جب کہ شدید موسم کے پیش نظر صرف تندرست و توانا عازمین کو سفرِ حج کی اجازت دی جائے گی۔

ترجمان کے مطابق گردہ، دل، پھیپھڑے، جگر اور کینسر کے پیچیدہ مریضوں کو سفرِ حج کی اجازت نہیں ہوگی، اس کے علاوہ ڈیمنشیا اور متعدی امراض مثلاً ٹی بی، تپ دق، کالی کھانسی کے حامل افراد بھی حج پر نہیں جاسکیں گے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ 12 سال سے کم عمر بچوں اور حاملہ خواتین کو سفرِ حج کی اجازت نہیں ہوگی جب کہ عازمینِ حج کیلئے گردن توڑ بخار، کورونا، موسمی انفلوئنزا اور پولیو ویکسین لگوانا لازم ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More