2018 کےبعد دہشت گردی نےدوبارہ سراٹھایا،کچلا جائے گا:وزیراعظم

اردو نیوز  |  Aug 29, 2024

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کرنا ہے۔

کوئٹہ میں نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کے اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 2018 کے بعد سے دہشت گردی نے دوبارہ سراٹھایا ہے جس کا سر کچلا جائے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان میں بہت دلخراش واقعہ ہوا ہے۔

’بلوچستان واقعے پر سب غمزدہ ہیں لیکن ہم مصمم ارادے کے ساتھ دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے۔‘ ان کا کہنا تھا کہ ’افواج پاکستان، سکیورٹی فورسز اور سویلین کا لہو رائیگان نہیں جائے گا۔‘

وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف اور وزیراعلی بلوچستان کی قیادت اور وفاقی حکومت کے تعاون سے دہشت گردی کو ختم کرنا ہے۔

’پاکستان کے خوبصورت صوبے کی ترقی کی راہ میں تمام رکاوٹیں دور کریں گے۔‘

قبل ازیں وزیراعظم  شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے تھے۔

وزیراعظم آفس کے میڈیاو نگ سے جاری بیان کے مطابق دورے میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

کوئٹہ ائیرپورٹ پہنچنے پر وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، سپیکر بلوچستان اسمبلی عبد الخالق اچکزئی، صوبائی وزیر عبد الرحمٰن کھیتران اور دیگر اعلیٰ سرکاری حکام نے استقبال کیا۔

خیال رہے پیر کو بلوچستان کے جنوب مغربی علاقوں میں عسکریت پسندوں نے مختلف مقامات پر حملے کر کے لگ بھگ 50 افراد کو  ہلاک کر دیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More