نااہلی کے معاملے پر جلد سماعت ، عمران خان نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

ہم نیوز  |  Aug 29, 2024

 بانی پی ٹی آئی عمران خان نے نااہلی کے معاملے پر اپیل کی جلد سماعت کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

عمران خان کی جانب بیرسٹر ظفر کے ذریعے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو سیاست سے باہر رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

عمران خان کی بطور چانسلر نامزدگی کیخلاف آکسفورڈ یونیورسٹی میں درخواست دائر

درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے تحائف ڈیکلیئر نہ کرنے کے غلط الزام پر بانی پی ٹی آئی کی نااہلی کا ریفرنس بھیجا جس کے بعد  الیکشن کمیشن نے عمران خان کو میانوالی سےڈی سیٹ کیا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے پر بانی پی ٹی آئی  کو انتخابات لڑنے سے روک دیا گیا، لاہورہائیکورٹ کا لارجر بینچ الیکشن کمیشن کے خلاف اپیل پر سماعت کر رہا تھا مگر اسلام آبادہائیکورٹ نے اپیل واپس لینے کی استدعا منظور کرنے سے انکار کیا۔

آڈیو لیکس ، سپریم کورٹ نے احکامات معطل کرکے جسٹس بابر کو کیس سننے سے روک دیا

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی وجہ سے لاہور ہائیکورٹ لارجر بینچ کارروائی آگے نہیں بڑھا پا رہا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کو جلد سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More