اڈیالہ جیل میں ایک ایڈیشنل ، 2 ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ تعینات

ہم نیوز  |  Aug 29, 2024

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ سمیت تین نئے افسران تعینات کر دیئے گئے ہیں۔

جیل ذرائع کے مطابق علی امیر شاہ کو ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ ، عامر فیاض بھٹی کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایجوکیشن اور جماعت علی کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جوڈیشل اڈیالہ جیل تعینات کر دیا گیا۔

افسر کیسے غائب ہو گیا ، اڈیالہ جیل انتظامیہ کو پتہ ہی نہیں ، ریاست کی رٹ کہاں گئی ؟ لاہور ہائیکورٹ

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ کہ تینوں افسران کو محکمہ داخلہ پنجاب کی ہدایت پر اڈیالہ جیل میں تعینات کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی مبینہ سہولت کاری اور اختیارات سے تجاوز کرنے کے الزام میں اڈیالہ جیل کے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کو 14 اگست کو حراست میں لینے کے بعد طاہر صدیق شاہ کو اڈیالہ جیل کا ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ مقرر کیا گیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More