پارلیمنٹ میں تعاون ، جے یو آئی نے پی ٹی آئی سے سینٹ کی 2 نشتسیں مانگ لیں

ہم نیوز  |  Aug 29, 2024

جے یو آئی ( ف ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پارلیمنٹ میں پی ٹی آئی کی مکمل حمایت کے لئے بڑا مطالبہ کر دیا۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جے یو آئی نے مبینہ طور پر قومی اسمبلی اور سینیٹ میں پی ٹی آئی کی حمایت کیلئے پی ٹی آئی سے سینٹ کی دو نشستوں کا مطالبہ کیا ہے۔

پی ٹی آئی اور جے یوآئی میں اتنی جلدی معاملات درست نہیں ہو سکتے، فضل الرحمان

ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اپنے قریبی عزیز اور سابق گورنر خیبر پختونخوا غلام علی کو سینیٹر بنوانا چاہتے ہیں لیکن ان کے پاس ووٹوں کی مطلوبہ تعداد کم ہے۔

ذرائع کے مطابق دو نشستوں کے مطالبے کے پیش نظر حکمت عملی یہ ہے کہ اس طرح پی ٹی آئی ایک نشست پر بھی آمادہ ہو سکتی ہے ،ذرائع نے بتایا کہ تحریک انصاف کمیٹی نے معاملے پر غور اور بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کا وقت مانگا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More