ویڈیو: ہسپانوی سول گارڈز کی تارکین وطن کی کشتی ڈبونے کی کوشش

سچ ٹی وی  |  Aug 28, 2024

اسپین میں سول گارڈز نے تارکین وطن کی کشتی کو ڈبونے کی کوشش کی جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔

مراکش کی سرحد کے قریب ہسپانوی علاقے میلیلا کے ساحل کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں سول گارڈز کو تارکین وطن کی کشتی کا پیچھا کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہسپانوی سول گارڈز کی کشتی تارکین وطن کی کشتی کا پیچھا کرتی ہے۔ جب تارکین وطن کی کشتی مڑتی ہے تو سول گارڈز کی کشتی دائیں طرف سے مڑ کر تارکین وطن کی چھوٹی موٹر بوٹ کے اوپر سے گزر جاتی ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق یہ تارکن وطن مراکش سے ملیلا جانے کی کوشش کر رہے تھے۔

ڈیلی میل کے مطابق ایک مراکشی این جی او نے اس واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے جبکہ میلیلا کی حکومتی نمائندہ نے کہا ہے کہ سول گارڈ نے ساحل پر تارکین وطن کی آمد کو روکنے کے لیے ایک "معمول کے مطابق عمل" کیا ہے۔

ہسپانوی سول گارڈز کی کشتی کی حرکت نے تارکین وطن میں سے کم از کم ایک شخص کو ہوا میں اچھال دیا، جس کے بعد وہ پانی میں جا گرا۔ میلیلا کی حکومتی نمائندہ نے تصدیق کی ہے کہ اس واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔

وزارت داخلہ نے تصدیق کی ہے کہ کشتی میں سوار چار افراد کو پہلے ہی مراکش واپس بھیج دیا گیا ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More