سندھ حکومت کا 10 ہزار نوجوانوں کیلئے آئی ٹی ٹریننگ دینے کا اعلان

ہم نیوز  |  Aug 28, 2024

صوبائی وزیر توانائی ناصرشاہ نے نوجوانوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے 10 ہزار نوجوان کیلئے آئی ٹی ٹریننگ پروگرام شروع کیا ہے۔

وزیر توانائی سندھ ناصرشاہ نے ایکسپو سینٹرمیں منعقدہ 25 ویں آئی ٹی سی این ایشیا کا دورہ کیا، اس موقع پر ناصر شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے دس ہزار نوجوان کیلئے آئی ٹی ٹریننگ پروگرام شروع کیا گیا ہے، پروگرام میں حصہ لینے والوں کی تعداد 1لاکھ بڑھائی جائےگی۔

انٹربینک میں ڈالر278.45روپے کا ہو گیا

انہوں نے کہا کہ نوجوان نہ صرف جدیدٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھائیں گے بلکہ انہیں روزگار بھی فراہم کیا جائے گا ۔ اس وقت غلط افواہیں پھیلا کر ہمارے نوجوانوں میں ناامید پید ا کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس پروگروام میں ملکی وغیرملکی نامورادارےحصہ لےرہےہیں ، ایران سعودی عرب ،چین ، ترکی اور آسٹریلیا سمیت دیگراہم ممالک بھی شریک ہیں۔

اگلے ٹی20 ورلڈکپ میں بھی امریکی ٹیم پاکستان کو شکست دے گی، محمد آصفصوبائی وزیر کا انٹرنیٹ کے مسئلے پر کہنا تھا کہ پاکستان ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں نیٹ مسئلہ ہے ، نیٹ ورکنگ کے حوالےسے پاکستان میں منفی افواہیں پھیلائی جارہی ہیں ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More