کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کی پیش گوئی

ہماری ویب  |  Aug 28, 2024

محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔ جبکہ سندھ، جنوبی پنجاب اور مشر قی و جنوبی بلوچستان کے علاقوں میں آندھی اور تیز بارش متوقع ہے.

بارش کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ 31 اگست تک شدید بارشوں کی وجہ سے سندھ، بلوچستان اورجنوبی پنجاب کے نشیبی علاقے زیرآب آنے کا خدشہ ہے. جبکہ ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں، کراچی، حیدر آباد، دادو، قلات، خضدار، جعفر آباد، سبی، نصیر آباد، بارکھان، لورالائی، آواران، پنجگور، واشک، مستونگ اور لسبیلہ کے مقامی نالوں / ندی نالوں میں بارش کے پانی سے طغیانی آسکتی ہے. موسلادھار بارش کی وجہ سے مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔ اس دوران ملتان، ساہیوال، لاہور، شیخوپورہ، قصور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد ساتھ ہی 29 سے 31 اگست کے دوران اسلام آباد/راولپنڈی، نوشہرہ، صوابی اور پشاور کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔

اسلام آباد اور آس پاس کے علاقوں میں بھی آج مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے کا امکان ہے. تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے.

تمام صوبوں میں بارش کی کیا صورتحال رہے گی؟

پنجاب کے مختلف اضلاع قصور، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، لیہ، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، ملتان، خانیوال، لودھراں، مظفر گڑھ، کوٹ ادو، بہاولپور، بہاولنگر، خانپور، رحیم یار خان، خیبر پختون خواہ کے شہروں بنوں، لکی مروت، ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان، بلوچستان کے علاقوں خضدار، قلات، لسبیلہ، آواران، نصیر آباد، سبی، جعفرآباد، کوہلو، بو لان، جھل مگسی اور پنجگور، سندھ کے علاقے تھرپارکر، نگرپارکر، اسلام کوٹ، مٹھی، میرپور خاص، عمرکوٹ، ٹنڈو اللہ یار، ٹنڈو محمد خان، مٹیاری، سانگھڑ، کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، سجاول، شہید بینظیر آباد، جامشورو، سکھر، گھوٹکی، شکارپور، کشمور، خیرپور، لاڑکانہ، جیکب آباد، دادو اور نوشہروفیروز کے علاوہ کشمیر اور گلگت میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے.

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More