تاجر دوست اسکیم کسی صورت واپس نہیں ہوگی، چیئرمین ایف بی آر

ہم نیوز  |  Aug 28, 2024

کراچی: چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد محمود لنگڑیال نے کہا ہے کہ تاجر دوست اسکیم کسی صورت واپس نہیں ہو گی۔ اسکیم کو تاجروں کے تعاون سے ہی نافذ کیا جائے گا۔

چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے تاجروں سے ہونے والی ملاقات میں کہا کہ تاجر دوست اسکیم کسی صورت واپس نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ تاجر دوست اسکیم کو تاجروں کے تعاون سے ہی نافذ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سمگل شدہ گاڑیوں بارے ایمنسٹی سکیم کی افواہوں کی تردید

راشد محمود لنگڑیال نے کہا کہ تاجروں کے تمام جائز مطالبات پورے کیے جائیں گے۔ مارکیٹ ریٹ پر نظر ثانی ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چھوٹی دکانوں پر غیرضروری بوجھ نہیں ڈالا جائے گا۔ ایڈوانس انکم ٹیکس کا صاف وشفاف طریقہ کار بنایا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More