اسلام آباد پولیس کے افسران اور اہلکار مسلح ڈکیتیوں میں ملوث ڈاکوؤں کے سہولت کار نکلے

ہم نیوز  |  Aug 27, 2024

وفاقی پولیس کے افسران اور اہلکار مسلح ڈکیتیوں میں ملوث ڈاکوؤں کے سہولت کار نکلے،انکوائری کے بعد افسران اور اہلکاروں کو سرکاری نوکریوں سے فارغ کردیا گیا۔

راولپنڈی پولیس کے اعلیٰ افسران کی درخواست پر آئی جی سید علی ناصر رضوی اور ڈی آئی جی آپریشنز نے انکوائری کروائی،انکوائری میں اسلام آباد پولیس کے افسران کی ڈکیت گینگ کی سہولت کاری ثابت ہوگئی۔

سمگل شدہ گاڑیوں بارے ایمنسٹی سکیم کی افواہوں کی تردید

انکوائری رپورٹ کی روشنی میں ایک سب انسپکٹر،ایک اے ایس آئی ،ایک ہیڈ کانسٹیبل اور ایک کانسٹیبل کے خلاف ایکشن لیا گیا۔

ایس ایچ او سب انسپکٹر عاصم غفار کو نوکری سے فارغ کردیا گیا، سب انسپکٹر ظفر اقبال کی تنزلی کرکے اے ایس آئی بنا دیا گیا۔

فخر زمان اور اعظم خان کو کیریبئن پریمیئر لیگ کیلئے این او سی جاری

ہیڈ کانسٹیبل محمد ساجد، دو کانسٹیبلز محمد ہارون اور محمد نوید کو نوکری سے برخاست کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More