صوبے میں اسکولز معمول کے مطابق کھلے رہیں گے، ترجمان محکمہ تعلیم سندھ

ہم نیوز  |  Aug 27, 2024

ترجمان محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ کل صوبے میں اسکولز معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ تمام سرکاری و نجی اسکولز کی انتظامیہ والدین کے ساتھ رابطہ میں رہیں، اسکول بند ہونے یا چھٹی کے حوالے سے جعلی خبروں اور قیاس آرائیوں پر دھیان نہ دیا جائے۔

دوسری جانب محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے سرکاری سکولوں کے مفرور ملازمین کو نوکری سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

محکمہ تعلیم نے مفرور اساتذہ کی حتمی لسٹ طلب کرلی، تمام ڈسٹرکٹ اور تعلقہ ایجوکیشن افسران کو دو روز میں حتمی ڈیٹا فراہم کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

مفرور ملازمین نے وارننگ کے باوجود متعلقہ افسران سے رابطہ نہیں کیا، ایف آئی اے نے محکمہ تعلیم کو بیرون ملک میں مقیم ملازمین کا ڈیٹا دیا تھا، مفرور اساتذہ و ملازمین سالوں سے گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کر رہے تھے۔

سندھ: دہشتگردی کا شکار والدین کے بچوں کو نجی اسکولوں میں مفت تعلیم دینے کا فیصلہ

محکمہ تعلیم کے مانیٹرنگ سیل اور ایف آئی اے کی مدد سے مفرور ملازمین کا پتہ لگایا گیا، مفرور ملازمین بیرون ملک مقیم ہیں اور دیگر جعلی میڈیکل جمع کرا کر گھر بیٹھے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More