جے شاہ آئی سی سی کے نئے چئیرمین منتخب

سچ ٹی وی  |  Aug 27, 2024

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکرٹری جے شاہ بلامقابلہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جے شاہ منگل کو بلا مقابلہ آئی سی سی کے چیئرمین منتخب ہوئے، وہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے کم عمر ترین چیئرمین ہیں۔

35 سالہ جے شاہ 2019 سے بی سی سی آئی کے اعزازی سیکرٹری اور 2021 سے ایشین کرکٹ کونسل کے چیئر میں کے طور پر خدمات انجام دے رہےہیں۔

آئی سی سی کےچیئرمین گریگ بارکلے نے گزشتہ ہفتے دستبردار ہونےکا اعلان کیا تھا ،ان کی مدت ملازمت نومبر میں ختم ہوگی جس کے بعد نئے آئی سی سی چیئرمین یکم دسمبر سے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

یاد رہے کہ بھارت کے جگ موہن ڈالمیا اور شرد پوار ماضی میں آئی سی سی چیف رہ چکے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More