توہین الیکشن کمیشن کیس ،عمران خان اورفواد چودھری کونوٹس جاری

ہم نیوز  |  Aug 27, 2024

توہین الیکشن کمیشن کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اورفواد چودھری کونوٹس جاری کیا گیا ہے۔

بانی پی ٹی آئی اورفواد چودھری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس پرسماعت 4ستمبرکوہوگی،ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن کیس پر سماعت کرےگا۔

ایک ہزار روپے کے کرنسی نوٹ پر 6 غلطیوں کی نشاندہی

گزشتہ سماعت پرفواد چودھری الیکشن کمیشن کے سامنےپیش ہوئے تھے،یاد رہے کہ یہ کیس دو سال سے زیر التوا ہے۔

فواد چودھری نے جواب جمع کروانے کیلئے الیکشن کمیشن سےوقت مانگاتھا،بانی پی ٹی آئی ایک بارالیکشن کمیشن کے سامنے ہیش ہوچکے ہیں۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More